امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ اپنے اور ترک ذرائع سے امریکہ کے پاس اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ گزشتہ ہفتے روسی لڑاکا طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسے گرایا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسیسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ اپنے اور ترک ذرائع سے امریکہ کے پاس اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ گزشتہ ہفتے روسی لڑاکا طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسے گرایا گیا تھا۔ یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتائی۔اْنھوں نے کہا کہ دستیاب اطلاعات سے صاف عندیہ ملتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ ترکوں نے متعدد بار روسی پائلٹوں کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا اور انہوں اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ روس اس بات پر مصر ہے کہ طیارہ شام کی سرزمین سے باہر نہیں گیا۔ لڑاکا طیارہ شمالی شام میں اْس مقام پر گرا جہاں باغیوں کا قبضہ ہے۔