امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 11 ستمبر 2011 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے وقت نیو جرسی میں مسلمانوں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور مسلمانوں کے خلاف اکثر و بیشتر متنازع بیانات دینے والے رہنماء ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 11 ستمبر 2011  کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے وقت نیو جرسی میں مسلمانوں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برمنگھم اور الباما میں ایک ریلی کے دوران یہ کہانی سنائی اور پیرس حملوں کے تناظر میں کچھ مساجد سمیت مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو پولیس کی جانب سے سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے۔