مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر اعظم نے شام پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیےغیرمعمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے۔ وزیر اعظم مینویل والز کا کہنا تھا فرانس حالت جنگ میں ہے، اسی لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہم دشمن کو اِسی نوعیت کا طاقت سے بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرانس اور یورپ کے علاوہ دشمن کا پیچھا شام اور عراق تک جاری رکھیں گےاور فرانس شام پر شدت پسند تنظیم کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2015 - 20:16
فرانسیسی وزیر اعظم نے شام پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیےغیرمعمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے۔