اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹیلیجنس نے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے محرم الحرام کے دوران ملک کے صوبوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرحد پر بھی 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹیلیجنس حجۃ الاسلام سید محمود علوی نےتہران میں نامہ نگآروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے محرم الحرام کے دوران ملک کے چارصوبوں میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرحد پر بھی 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

محمود علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرگرمی اور فعالیت پر انٹیلیجنس کے اہلکاروں کی قریبی نظر ہے اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گردوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ۔ انھوں نے کہا کہ اعلی سطح پر متعدد اور مختلف جنسات کے دوران تمام صوبوں کے انٹیلیجنس اداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ محرم الحرام اور صفر کے دوران دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بارے میں ہوشیار رہیں ۔

سید محمود علوی نے کہاہے کہ سرحد پر جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ عراق اور شام  جانے کی کوشش کررہے تھے یہ دہشت گرد ایران میں بھی لوگوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور گاڑیاں چرانے کے جرم میں مطلوب تھے ۔

سید محمود علوی نے کہا کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر قریبی نظر ہے ۔ اور ایرانی انٹیلیجنس نے دہشت گردوں کی تمام کارروائیوں کو ناکام بنادیا ہے جبکہ ایران کے ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد بدامنی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں  لیکن ایران میں پائدار امن قائم ہے اور یہ امن و سلامتی امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ہوشیاری اور محنتوں کا نتیجہ ہے۔