شامی فوج نے حماہ اور لاذقیہ کے علاقوں میں وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے شامی فوج نے الصفصافہ اور غمام علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے حماہ اور لاذقیہ کے علاقوں میں وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے شامی فوج نے الصفصافہ اور غمام علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔العہد کے مطابق شامی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اہم کمانڈر ابراہیم النائف کو حماہ کے شمال میں ہلاک کردیا ہے۔ روسیا الیوم نے بھی کہا ہے کہ شامی فورسز نے حماہ اور لاذقیہ میں غمام اور الصفصافہ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔