مہر خبررساں ایجنسی نے ابنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے سعودی عرب سے سانحہ منی کی جواب دہی، مستقبل میں اس قسم کے سانحے کی روک تھام کی ضمانت کی فراہمی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ سعودی حکومت کی نا اہلی اور ناتجربہ کار سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے ہی سانحہ منی پیش آیا ہے- انہوں نے کہا کہ اس سانحے کی سفارتی اور قانونی طریقوں سے چھان بین کی جائے گی- ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے سانحہ منی کے تعلق سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی مکمل خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے کہا کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زیادہ ہے اور یہ اتنی بڑی تعداد ہے کہ حج کی تاریخ میں اس سے پہلے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی- سعید اوحدی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ منی پر بین الاقوامی اداروں اور ان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے مکمل طور پرخاموشی اختیار کررکھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2015 - 03:09
ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے سعودی عرب سے سانحہ منی کی جواب دہی، مستقبل میں اس قسم کے سانحے کی روک تھام کی ضمانت کی فراہمی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔