مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام بھارت کی جانب سے لاحق خطرات اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے ہے اور پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف ان دنوں دورہ امریکہ پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما اور دیگراعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ گزشتہ روز اعزاز چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نوازشریف امریکی صدر سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2015 - 20:14
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ نامی جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں۔