مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں سمندری طوفان " کاپو" نے بڑے پیمانے پرتباہ مچائی ہےجس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شمالی صوبے میں سمندری طوفان ’’کاپ‘‘ ‘نے شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق 7 افراد کشتی ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے تاہم حادثے میں 32 افراد کو بھی بچالیا گیا ہے جب کہ طوفان كے باعث کئی پروازيں منسوخ ہوگئيں اور متاثرہ علاقوں ميں ہنگامی حالت نافذ كر دی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2015 - 00:33
فلپائن میں سمندری طوفان " کاپ" نے بڑے پیمانے پرتباہ مچائی ہےجس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔