مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ روز ایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے والے ’’نربھے کروز میزائل‘‘ کا تجربہ کیا جوتیسری بار ناکام ہوگیا۔ میزائل اڑیسہ کی چاندپوراسٹیٹ رینج سے داغا گیا تھا مگر وہ صرف128 کلو میٹرسفر ہی کرپایا۔
قبل ازیں مارچ 2013میں بھی نربھے ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہوا تھا جبکہ اکتوبر 2014میں تجربہ کوبھارتی سائنسدانوں نے جزوی کامیاب قرار دیاتھا۔ میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا۔ اس کا گائیڈ ڈ سسٹم ریاست حیدرآباد کے ریسرچ سینٹرنے تیار کیا تھا۔ میزائل نے 128کلومیٹر سفرطے کیا ہی تھا تاہم سفر کے جس پوائنٹ پر اس نے موڑلینا تھا وہ نہ لے سکا اورنیچے گرنے لگاجس پر اسے خود کار تباہی کے موڑ پر ڈال کر تباہ کیاگیا۔ تجربہ کی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔