مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران کے خطیب جمعہ نے آل سعود کو امریکہ اور برطانیہ کی اولاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کا قبلہ اول آل یہود کے قبضہ میں ہے جبکہ قبلہ دوم آل یہود کی بہن اورآل سعود کے قبضہ میں ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ منی کے المناک واقعہ کو مسلمان کبھی فراموش نہیں کریں گے کیونکہ منی کے المناک حادثے نےمسلمانوں کے دل پر گہرا زخم لگایا ہے اور یہ زخم کبھی بھر نہیں سکے گا۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ منی کے واقعہ میں سعودی عرب کے حکام کی نااہلی غفلت اور ناقص کارکردگی عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگئی اور آج تمام اسلامی ممالک کے سامنے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوگئی ہے کہ سعودی حکام حرمین شریفین کی مدیریت کے اہل نہیں ہیں بلکہ حرمین شریقین کے ساتھ خیانت اور مجرمانہ حرکات کا ارتکاب کررہے ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود امریکہ اور برطانیہ کی اولاد ہیں انھوں نے حساب و کتاب کے ساتھ مسلمانوں کے قبلہ اول کو آل یہود کے قبضہ میں دیا اور مسلمانوں کے قبلہ دوم کو یہود کی بہن کے اختیار میں قراردیا۔ اور آل یہود اور آل سعود دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو بیت المقدس اور خانہ کعبہ کی بے حرمتی کرتے ہیں اور دونوں کی لگام امریکہ اور برطانیہ کے ہاتھ میں ہے۔