مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کی رکن خاتون رہنما اور دختران ملت کی سابقہ سربراہ آسیہ اندرابی نے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف وروی کرتے ہوئے ایک گائے کو ذبح کردیا ہے جموں کشمیر ہائی کورٹ نے کل ہی گائے کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ اس موقع پر موجود دیگر خواتین نے گائے کے ذبح ہونے کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور دوستوں کو باربی کیو پارٹی کی دعوت بھی دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں کشمیر ہائی کورٹ نے وادی میں مویشیوں کی اسمگلنگ اور ذبح کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں بھی مویشیوں کی خریدو فروخت اور ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے۔
ہندوستانی اداکاروں پریانکا چوپڑا، سونم کپور، رشی کپور اور سوناکشی سنہا نے بھی گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے تنگ نظری پر مبنی انتہا پسندانہ فعل قرار دیا ہے۔