اجراء کی تاریخ: 28 اگست 2015 - 18:53

پاکستان نے سرحدپر جاری فائرنگ پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے سرحدپر جاری فائرنگ  پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دفترخارجہ نے  ہندوستانی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ  اور گولہ باری پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ٹی سی راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سیز فائر2002 کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے فائرنگ  بند کرے۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرحدپر فائرنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سیکیورٹی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے ہرفورم پرمسئلے کو اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 9  پاکستانی شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ہیں۔