مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اگلے ماہ برطانیہ آمد کے موقع پر گرفتاری کے مطالبے کے حق میں 80 ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2014 میں غزہ جنگ کے موقع پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہےجس میں 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 70 اسرائیلی ہلاک ہوئے، بین الاقوامی قانون کی روشنی میں متذکرہ جرائم کے ارتکاب پر نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے۔برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشن کے حق میں ایک لاکھ دستخط ہونے کی صورت میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاسکے گی، اس آن لائن دستاویز پر 10 ہزار دستخطوں کے بعد برطانیہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سربراہ حکومت کی حیثیت میں نیتن یاہو کے خلاف کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
اجراء کی تاریخ: 25 اگست 2015 - 11:53
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اگلے ماہ برطانیہ آمد کے موقع پر گرفتاری کے مطالبے کے حق میں 80 ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کردیئے ہیں۔