مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے حج کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو باطنی پاکیزگی اورمسلمانوں کے باہمی کو تجربات کو منتقل کرنے کا بہترین ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: حج مسلمانوں کے اتحاد کا حقیقی مظہرہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حج کو اسلام اور مسلمانوں کی عظمت اور وحدت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: حج کا عظیم اجتماع اللہ تعالی کی بندگی اور اطاعت کا شاندار حصہ اور مسلمانوں کے درمیان باہمی ہمدلی، یکجہتی اور اتحاد کا بہترین وسیلہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حج کے موقع پر مسلمان اپنے مسائل ایکدوسرے کے سامنے پیش اور اپنے تجربات بھی ایکدوسرے کو منتقل کرسکتے ہیں چنانچہ ایرانی قوم سامراجی اور استکباری طاقتوں کے سامنے اپنی استقامت اور پائداری کے تجربہ کو دوسرے مسلمانوں کے سامنے پیش کرسکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دہشت گردوں نےدوست اور دشمن کو پہچاننے میں بہت بڑی غلطی اور اشتباہ کا ارتکاب کیا اور اپنے اشتباہ کی بنا پر وہ کاری ضرب بھی کھا رہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم نے اپنے دشمن کو اچھی طرح پہچان لیا ہے اور ایرانی قوم جانتی ہے کہ دشمن گذشتہ 36 سال سے ایرانی قوم کے خلاف دشمنی اور عداوت جاری رکھے ہوئے ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض علاقائی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں اور ایران کے اصلی اور حقیقی دشمن بھی امریکہ اور اسرائیل ہی ہیں۔