مہر خبررساں ایجنسی نے سبا نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے فضائی حملوں میں 4300 افراد شہید اور 22 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں اس وقت 15 ملین افراد کو فوری طور پر طبی اور غذائی امداد کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق جاساروویچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کا صحت کا ادارہ سعودی عرب کی وحیانہ بمباری کی وجہ سے بالکل تباہ ہوگیا ہے سعودی عرب نے بمباری میں اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے یمن کا ادارہ صحت بالکل ناکارہ ہوگیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ یمن میں اس وقت 12 ملین افراد غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے سکوت میں جاری ہے سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑي تعداد شامل ہے ۔ سعودی عرب نے یمن میں اسی طرح جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جسطرح اسرائیل نے غزہ میں کیا تھا سعودی اور یہودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جنکا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔