اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دارالحکومت اسلامآباد میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور دہشت گردی کے خاتمے سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد  ظریف  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی  وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور دہشت گردی کے خاتمے سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمسایہ ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے جبکہ توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب  میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان اور ایران مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ مشیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے پر ایران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدر آمد چاہتے ہیں۔

لیبلز