اجراء کی تاریخ: 11 اگست 2015 - 13:19

افغانستان میں دو وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان اور داعش دہشت کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں داعش نے مزید 10 طالبان کو بم دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

افغانستنا میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دو وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان اور داعش دہشت کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں داعش نے مزید 10 طالبان کو بم دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے 10 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جس کے بعد دس گڑھے کھود کر ان میں بم رکھے ہیں اور پھر ان گڑھوں پر طالبان کو رکھ کر دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بظاہر یہ واقعہ ننگرہار کے علاقہ شدل میں ہوا ہے۔ طالبان اور داعش کے درمیان اب تک متعدد بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ طالبان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ داعش کی بہشت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔