ہندوستانی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندوجماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت پورے ہندوستان میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دے گیاور اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے ہندوستانی وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندوجماعت بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت پورے  ہندوستان میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دے گیاور اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ مغل حکمرانوں نے اپنے 200 سالہ دور حکومت میں یہاں کی ہندو آبادی کے جذبات کا خیال رکھا اورگائے ذبح کرنے کی اجازت نہ دی۔ شہنشاہ بابر نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم یا توگوشت کھا سکتے تھے یا لوگوں کے دل جیت کران پر حکومت کرسکتے تھے چنانچہ ہم نے لوگوں کے دل جیتے۔ انھوں نے کہا کہ گائے ہمارے لیے مقدس جانور ہے جسے تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

لیبلز