مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ مآرب کو اپنی تازہ ترین ظالمانہ بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب اس سے قبل متعدد بار جنگ بندی کا اعلان کرکے خود ہی اس کی خلاف ورزی بھی کرتا رہا ہے اس مرتبہ بھی سعودی عرب نے 5 روزہ جنگ بندی کا فرضی اعلان کرکے خود ہی اسے چند بار نقض کرچکا ہے۔