اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2015 - 16:12

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولیعہد دوم محمد بن سلمان مصری حکام سے ملاقات کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولیعہد دوم محمد بن سلمان مصری حکام سے ملاقات کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان  ، مصری صدر اور دیگر اعلی مصری حکام کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رہنماؤں کے سعودی رعب کے دورے کے بعد مصر اور ریآض کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔