اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2015 - 14:13

ملائیشیا کے حکام نے منشیات اسمگل کرنے والے 22 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے حکام نے منشیات اسمگل کرنے والے 22 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ دارالحکومت کوالالمپور میں کارروائی کے دوران پولیس نے 34 کلو ہیروئن برآمد کی۔اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو دارالحکومت کے ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نارکوٹکس کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد مختار محمد شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیروئن سمندر کے راستہ کراچی سے ملائیشیا لائی گئی تھی جسے دیگر مغربی ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔ حکام  کے مطابق یہ گروہ ملائشیا کو اپنے ہدف ممالک تک منشیات پہنچانے کے لیے ٹرانزیٹ پوئنٹ کے طور پر استعمال کرتا تھا۔برآمد ہونے والی منشیات کو مختلف ڈبوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پکڑے جانے والے 8 افراد کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان ہیں جبکہ 8 افراد کے پاس مکمل سفری دستاویز بھی موجود نہیں ہیں۔