اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2015 - 00:29

عراق کے وزير خارجہ نے بغداد میں ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم نے بغداد میں ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ جعفری نے کہا کہ عراق اس وقت تمام ممالک کی نیابت میں داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑرہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اس کانفرنس میں کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ہمسایہ ممالک کی ہم مکن مدد کے لئے تیار ہے۔

لیبلز