اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2015 - 00:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف کویت کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف کویت کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے ہیں۔ ظریف اس دورے میں قطر کے وزیر خارجہ اور قطر کے بادشاہ کے ساتھ علاقائی اور دو طرفہ تعلقات  کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ قطر کے بعد عراق کا دورہ کریں گے۔