مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 8 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے 8 دہشت گرد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم اور اسلحہ و بارود شامل ہے، گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں اور آباد کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2015 - 17:49
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 8 وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔