اجراء کی تاریخ: 23 جولائی 2015 - 07:11

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبوں البرز اور تہران میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس میں مالی نقصان کے علاوہ 16 افراد جاں بحق اور 12 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبوں البرز اور تہران میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس میں مالی نقصان کے علاوہ 16 افراد جاں بحق اور 12 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں 5 کا تعلق صوبہ تہران سے ہے جبکہ 6 کا تعلق صوبہ البرز سے بتایا جاتا ہے ابھی 5 افراد کی لاشوں کی شناخت باقی ہے۔