نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنیس نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کررہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تیسرا دھماکہ ایک اور مسجد کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔