عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری بحری کشتی کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری بحری کشتی کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دہشت گرد تنظیم داعش (الدولۃ الاسلامیۃ) نے مصر کا بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ مصر کی نیوی کے ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ داعش کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مصری فوجی بحری جہاز پر موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ادھر مصری  فوج نے داعش دہشت گردوں کے دعویٰ کی تردید کی ہے۔