ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام امن کے نوبل انعام کے امیدوار کے طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویانا میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام امن کے  نوبل انعام کے امیدوار کے طور پر پیش کر دیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی پیس ریسرچ سینٹر میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے ڈائریکٹر طارق رؤف نےویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان  تاریخی ایٹمی سمجھوتے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے پر 2016ء کے نوبل امن انعام کے امیدوار کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا نام پیش کیا ہے۔