حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام کی حکومت ایک مضبوط حکومت ہےجسے عوام کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے اور اسے گرانے کے سلسلے میں دشمنوں کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام کی حکومت ایک مضبوط حکومت ہے ہےجسے عوام کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے اور اسے گرانے کے سلسلے میں دشمنوں کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے حواریوں نے بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر آمادہ کیا اور انھیں بھاری مقدار میں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے لیکن بشار اسد کے دشمنوں کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ شامی عوام بشار اسد کے ساتھ ہیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ اور شامی فورسز نے ملکر سلفی وہابی دہشت گردوں کا شام میں داخلہ روکا ہےاور سلفی وہابیوں نے اپنی بہیمانہ کارروائیوں کے ذریعہ صرف امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کو شاد اور خوشحال کیا ہے۔

لیبلز