مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام کے مطابق گذشتہ ماہ ملک کے مغربی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے 10 ایشیائی جنگلی شیر ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ریاست گجرات میں سیلاب کے باعث 81 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی گھر تباہ ہونے کے باعث لوگ کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہوئی۔
گجرات میں محکمہ جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کے 523 میں سے 10 جنگلی شیر ہلاک ہوگئے ہیں جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کے آخری انواع ہیں۔
ریاست کی وزارت ماحولیات کو اس ہفتے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کچھ شیر کمزور صحت اور انتہائی خراب حالت میں بھی ملے ہیں جن کو طبی امداد کے ساتھ متبادل خوراک دی جارہی ہے۔