مہر خبررساں ایجنسی نے چین کے سی سی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات میں 9 جولائی تک توسیع کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق اگر چہ فریقین جامع معاہدے تک پہنچنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن ابھی بھی بعض کلیدی امور میں اختلافات باقی ہیں ۔ ادھر سعودی عرب اور اسرائیل کو ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان معاہدے پر سخت تشویش لاحق ہے اور دونوں ممالک معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ایران کا کہنا ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچیں یا نہ پہنچیں اپنے قومی مفادات کا کسی سے سودا نہیں کریں گے۔