مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے سرپرست نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے سرپرست نے مصری حکام کے ساتھ مذاکرات میں فلسطین کے بارے میں سازشی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبد الطی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں سازشی مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ مصر کے اسرائیل کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔