اجراء کی تاریخ: 27 جون 2015 - 01:59

اقوام متحدہ کے سکریرٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کے دن کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والےخونی دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ مینم ذمت کی ہے ان حملوں میں کم سے کم 63 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریرٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کے دن کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والےخونی  دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ مینم ذمت کی ہے ان حملوں میں کم سے کم 63 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ بان کی مون نے داعش دہشت گردوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لئے  پوری دنیا کو متحد ہوجانا چاہیے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں۔ بان کی مون نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔