مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ینجرز نے کارروائیاں کرکے 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب کاٹھور کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجووہابی د دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی تنظیم طالبان سے ہے جو رمضان کے دوران صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سلطان آباد میں بھی کارروائیاں کیں جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جون 2015 - 01:20
کراچی کے مختلف علاقوں میں ینجرز نے کارروائیاں کرکے 10 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔