پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے افغان پارلیمنٹ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے افغان پارلیمنٹ پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ پاکستانی  وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہابی دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں اوروہابی  دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادھر پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز کا کردارقابل تحسین ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے 7 حملہ آور وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔