اجراء کی تاریخ: 20 جون 2015 - 00:59

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں پیر کے دن یورپ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف  ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں پیر کے دن یورپ کا دورہ کریں گے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ اس دورے کے دوران یورپی  یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کریں گے ۔ ابھی تک اس ملاقات کی جگہ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے نائب وزراء خارجہ کی سطح پر ایٹمی مذاکرات جاری ہیں۔

لیبلز