مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف امریکہ بلکہ خطے کے لئے بھی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قابو میں رکھا جائے اور فریقین معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2015 - 11:00
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔