حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں امام خامنہ ای کی نگاہ میں اجتہاد و نوآوری سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بیشمار مسلمان حضرت امام خامنہ ای کی تقلید کرتے ہیں اور امام خامنہ ای ہی آج اسلام اور مسلمانوں کے سچے حامی اور پاسدار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں امام خامنہ ای کی نگاہ میں اجتہاد و نوآوری سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے بیشمار مسلمان حضرت امام خامنہ ای کی تقلید کرتے ہیں اور امام خامنہ ای ہی آج اسلام اور مسلمانوں کے سچے حامی اور پاسدار ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امام خامنہ ای ایک مرجع تقلید ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بیشمار مسلمان ان کی تقلید کرتے ہیں۔ امام خامنہ ای ایک عظيم رہنما اور ایک اعلی مدیر و مدبر انسان ہیں جنھوں نے حضرت امام خمینی (رہ) کی عظیم ذمہ داری کو اپنے دوش پر اٹھا رکھا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امام خامنہ ای ایک مرجع تقلید کے علاوہ  ایک رہبر اور ولی امر مسلمین بھی ہیں جو اعلمیت اور فقاہت کے علاوہ ایک عظيم مقام ہے جس میں لیاقت اور شجاعت کی بہت ضرورت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد حضرت امام خامنہ ای نے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج دنیا میں امام خامنہ ای جیسا رہنما اور رہبر کا ملنا بہت  مشکل ہے امام خامنہ ای کا معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ رابطہ ہے وہ کتاب کی نمائشگاہ کا دورہ بھی کرتے ہیں اور معاشرے ، سماج اور ملک کے تمام امور پر ان کی دقیق نظر ہے اور انیھں عالمی مسائل پر بھی مکمل عبور حاصل ہے۔ و دنیا کے سب سے اعلی اور بہترین رہنما ہیں ۔

لیبلز