پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی قتل کے 3 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے لیکن دہشت گردوں کو سزائےم وت دینے کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکسنانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی قتل کے 3 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے لیکن دہشت گردوں کو سزائےم وت دینے کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 2 مجرموں آفتاب اور طارق کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ تہرے قتل کے مجرم افتاب بہادر نے 1992میں خاتون اور دو بچوں کو قتل کیا تھا جب کہ قتل کے مجرم طارق نے 1995میں گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کیا تھا۔ مجرم افتاب بہادر کی پھانسی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر اج مظاہرہ بھی کیا گیا۔

فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم حشمت کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم نے 2000 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت طالبان دہشت گردوں کو سزائےموت دلاوانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے کیونکہ طالبان کے سہولتکار حکومت کے اردگرد بیٹھے ہوئے ہیں۔