مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کوبیہودہ اور ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد وہی القاعدہ تنظیم ہے جسے سعودی عرب ، امریکہ اور پاکستان نے بنایا اور جسے سعودی عرب اور امریکہ کی پشتپناہی حاصل ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ داعش القاعدہ کی ذیلی تنظیم تھی جواختلافات کی بنا پر القاعدہ سے الگ ہوئی اور القاعدہ وہی دہشت گرد تنظیم ہے جسے سعودی عرب ، امریکہ اور پاکستان نے بنایا داعش وہی القاعدہ تنظیم ہے صرف اس کا رہبر اب ابو بکر بغدادی ہے۔ عالمی برادری داعش کو دنیا کے لئے خطرہ قراردے رہی ہے لیکن لبنان میں بعض افراد ہیں جو کہتے ہیں کہ داعش سے لبنان کو کوئی خطرہ نہیں
سید حسن نصر اللہ نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو وحشیانہ اور ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مال و زر کے زور پر دنیا کو اپنے ساتھ لئے ہوئے ہے لیکن یمنیوں کے ساتھ خدا ہے اور یمنی عوام کی سعودی عرب پر فتح یقینی ہے سعودی عرب یمنی بچوں ، عورتوں اور عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے سوا کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ہے اور نہ ہی پہنچ پائے گا سعودی عرب کو یمن میں شکست ہوچکی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنگ میں کئی ملین اسرائیلی آوارہ ہوجائیں گے۔