ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم شام میں مسلمانوں کی خونریزی اور قتل کے خلاف ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلو  نے کہا ہے کہ ہم شام میں مسلمانوں کی خونریزی اور قتل کے خلاف ہیں ۔ عوامی پارٹی ک سربراہ نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کامیاب ہوگئی تو وہ  ترکی سے شام میں دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دیں گے۔واضح رہے کہ ترک حکومت شام میں داعش دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کررہی ہے ترکی کی حمایت سے دہشت گرد شام میں ہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔