پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھہ بہتر تعلقات کا خوایش مند ہے تاہم بھارت کی طرف سے امن کی بات کرنا عجیب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھہ بہتر تعلقات کا خوایش مند ہے تاہم بھارت کی طرف سے امن کی بات کرنا عجیب ہے جبکہ بھارت خود پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے، اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتا ہے،مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا وژن معاشی ترقی کا وژن ہے،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی بہتری ہےاوراسی جذبے کے تحت وزیر اعظم پاکستان، نےاپنےبھارتی ہم منصب کی تقریب حلف بردای میں شرکت کی۔ مشیر امور خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے لیے بات چیت کا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔پاکستان کی پالیسی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام بنیادی فریق ہیں،کشمریوں نے ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے۔