مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔