حرم
-
حرم مطہر شاہ عبدالعظیم زائرین کے لئے کھول دیا گيا
تہران میں حرم مطہر شاہ عبدالعظیم (ع) کو طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
-
حضرت شام عبدالعظیم کے حرم مطہر کو 69 دن کے بعد کھول دیا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام مقدس مقامات کو بند کردیا گیا ہے جنھیں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ 69 دنوں کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔
-
رمضان المبارک کے بعد حرم ہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے انسداد کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد مقدس مقامات حرمہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا۔
-
قم میں حضرت معصومہ (س) کے حرم اور مسجد جمکران کو بند کردیا جائےگا
صوبہ قم میں شعبہ زائرین کے انچارج نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری حکمنامہ کے مطابق کہا ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر اور مسجد جمکران کو عارضی طور پر بند کردیا جائےگا۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) کے مختلف حصوں میں جراثیم کشی کا آغاز
قم میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے مختلف حصوں میں جراثیم کشی کا آغاز ہوگيا ہے۔