امریکی اور اسرائیلی جارحیت
-
یورپی ٹرائیکا نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی راہ ہموار کی، اولیانوف
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مارچ 2022 سے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی، جس سے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے لیے حالات سازگار ہوئے۔