نیمہ شعبان (15 شعبان، ولادت امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے نزدیک قم کی مقدس مسجد، مسجد جمکران میں خطبہ خوانی اور تبدیلی پرچم کی رسم ادا کی گئی جس میں مسجد کے خادمین اور عاشقان امام زمانہ (عج) کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خطبہ خوانی کی رسم میں مسجد جمکران کے خادمین اور امام زمانہ کے عاشقان اور دلداگان کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ اس روحانی تقریب کے دوران مسجد جمکران کے فیروزی گنبد پر خادمین اور زائرین کے «لبیک یا مهدی» و «یا حجت ابن الحسن عجل علی ظهورک» کے نعروں کی گونج میں «یالثارات الحسین (ع)» کا سرخ پرچم لہرایا گیا۔ 

اس روحانی تقریب میں شریک زائرین نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن کے ذریعے وہ اس روحانی لمحات میں شہدا اور موجودہ زمانے میں امام زمانہ(عج) کے اس عظیم اور بے مثال سپاہی کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha