مہرخبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجرجنرل جعفری نے عرب ٹی وی الجزیرہ کے ایک سینیئر نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف امریکہ کی کسی بھی حماقت و جارحیت پر خبردار کرتے ہوئےکہاہے کہ خلیج میں موجود امریکی فوج کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور امریکی حملے کی صورت میں امریکی فوجی ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہونگے انھوں نے کہا کہ امریکی حملے کی صورت میں ہم علاقائی ملتوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران بعض خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی جانب سے فضا یا زمین سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔تاہم ان علاقوں میں صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور خلیجی ممالک کے عوام کو کوئی بھی گزند پہنچانے سے گریز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ان فوجی اڈوں سے میزائل حملوں کی صورت میں ایران ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔
میجر جنرل جعفری نے الجزیرہ کے خبرنگار غسان بن جدو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ ایران پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرےگا اور نہ اس زمینی حملے میںامریکہ کامیاب ہوسکتا ہے لیکن امریکی فضائی حملے کا بھی ایران بھر پور جواب دےگا انھوں نے کہا کہ لبنان کی 33 دن کی لڑائی میں ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل کی فضائی برتری کے باوجود فتح لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ کو نصیب ہوئی اور امریکی حملے کی صورت میں ایران امریکہ کو ایک بار پھر پشیمان ہونے پر مجبور کردےگا۔
آپ کا تبصرہ