24 فروری، 2026، 12:37 PM

جنیوا میں امریکہ اور روس کے درمیان اہم جوہری مذاکرات

جنیوا میں امریکہ اور روس کے درمیان اہم جوہری مذاکرات

امریکہ اور روس کے وفود کے درمیان جنیوا میں ممکنہ کثیر فریقی جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے پر اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں امریکی حکام نے روسی وفد سے ملاقات کی جس میں ممکنہ کثیر فریقی جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ملاقات پیر کے روز ہوئی۔

ان کے مطابق امریکہ 24 فروری کو چینی وفد سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس سے قبل امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر دو مستقل ارکان برطانیہ اور فرانس کے ساتھ بھی دوطرفہ مذاکرات کیے تھے۔

عہدیدار نے کہا کہ بات چیت کو سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان تک توسیع دینا اگلا منطقی قدم ہے۔

واضح رہے نیو اسٹارٹ معاہدہ، جوہری ہتھیاروں کی تنصیب پر بین الاقوامی قانونی پابندیوں کا آخری معاہدہ تھا، جو 5 فروری کو ختم ہو گیا اور اسے توسیع نہیں دی گئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چین کو شامل کر کے ایک زیادہ جامع اور بہتر معاہدہ طے کرنے کے خواہاں ہیں۔

News ID 1938234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha