16 جنوری، 2026، 9:25 PM

صدر ٹرمپ کے حکم پر ایران سے براہ راست رابطہ کیا ہے، امریکی ایلچی

صدر ٹرمپ کے حکم پر ایران سے براہ راست رابطہ کیا ہے، امریکی ایلچی

امریکی خصوصی ایلچی نے صدر ٹرمپ کے حکم پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لیے براہ راست رابطے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست رابطے کا حکم دیا ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر حملے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سفارتی حل کی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کئی امور پر معاہدہ ضروری ہے جن میں جوہری پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی، افزودہ جوہری مواد اور خطے میں مقاومتی گروہ شامل ہیں۔

امریکی ایلچی نے کہا کہ ایران اگر عالمی برادری میں شامل ہونا چاہتا ہے تو ان چار مشکلات کا حل ضروری ہے اور واشنگٹن کو یقین ہے کہ ان مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے جو کہ بہت بڑا حل ہوگا۔

News ID 1937724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha