11 جنوری، 2026، 10:44 AM

اسرائیل ایران میں اپنے اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکے گا، ترک وزیر خارجہ

اسرائیل ایران میں اپنے اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکے گا، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے ایران میں صہیونی حکومت کی حمایت کے تحت ہونے والے فسادات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے اندر اپنے اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے ایران میں جاری فسادات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں قائم اسلامی نظام کو گرانے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیر اعظم کے عزائم کسی سے مخفی نہیں ہیں۔ صہیونیوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کے بارے میں غلط اندازے لگائے ہیں۔ ایرانی عوام ہوشیار اور بیدار ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ مخصوص حالات میں کیا اور کیسے ردعمل دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ایران نے مذاکرات کے بارے میں نرم رویہ اختیار کیا اور اس کی حامی بھری، امریکہ اور اس کے مغربی حامیوں نے رکاوٹیں پیدا کیں اور حالات کو مزید پیچیدہ بنایا۔

News ID 1937640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha